مولانا عاشق الٰہی بلند شہری ؒ کسی بر صغیر پاک وہند میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ اپنی دینی تصانیف کے حوالے سے مشہور ہیں۔ انہوں نے آسان اردو زبان میں مختلف کتابیں لکھی ہیں جن سے آج بھی پاک وہند کے مسلمان رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کی ایک کتاب ”تحفۃ المسلمین“ ہے جس کے اندر روز مرہ کے مسائل آسان دلنشین انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ ادارۃ المعارف کراچی نے اس کتاب کی تیاری کے سلسلے میں ہم سے رابطہ کیا، جو ہمارے لیے فخر کا باعث ہے، اس کتاب کی تکمیل قریباً ایک مہینے کے عرصہ میں ہوئی، جس میں ٹائپنگ سے لے کر فارمیٹنگ اور پھر پرنٹ ریڈی بک تک سارا کام ادارے نے انجام دیا۔ ادارہ اس کام کو کرنے کا موقع دینے کے لیے ادارۃ المعارف کراچی کا مشکور ہے۔