ان پیج یا ورڈ؟

اردو کے لیے ان پیج کے بجائے مائکروسافٹ ورڈ کا استعمال

جب سے ہمارے بلاگ میں مائکروسافٹ ورڈ سے متعلق کورس شائع کیا گیا ہے تو بہت سے لوگوں نے ورڈ کی طرف آنا شروع کیا ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ تب سے ہمارے صارفین کی جانب سے مبارکباد اور مثبت تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور بہتوں کی رہنمائی کا سبب بنا ہے۔
ہم کمپیوٹر استعمال اس لیے کرتے ہیں کہ اس میں آٹومیشن/خود کار طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جبکہ ان پیج استعمال کرتے ہیں تو بہت سے کام آج بھی مینولی کرنے پڑتے ہیں۔ ان پیج کو گوکہ یونیکوڈائزڈ کردیا گیا ہے، لیکن صرف یونیکوڈ کروادینا مسئلے کا حل نہیں ؏
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
اس وجہ سے ان پیج استعمال کرنے والے احباب ایسے سوفٹویئر کی تلاش میں تھے جس میں آٹو میشن ان پیج کی بنسبت بہتر ہو، اور وہ جدید معیار کا بھی ہو۔ تو ظاہر ہے ورڈ پروسیسنگ کی دنیا میں مائکروسافٹ ورڈ ہی اولین ترجیح بن سکتی ہے۔ تو اس وجہ سے پرنٹ میڈیا، خاص طور پر کتابوں کی اشاعتی اداروں نے ورڈ پر کیے ہوئے کام کو پسند کیا اور اسے ترجیح دینے لگے۔ چونکہ اس میں آٹومیشن کی سہولت ہے تو کمپوزنگ کا کام کرنے والے احباب بھی ورڈ کی طرف آنے لگے، کیونکہ اس میں وقت اور محنت کی بہت بچت تھی۔
اس دوران کچھ لوگوں کی جانب سے یہ اصرار بھی ہوا کہ یہ چونکہ یہ کورس بہت ہی اختصار کے ساتھ پہلے سے ورڈ کو جاننے والوں کے لیے مفید ہے، البتہ نئے ان پیج پر کام کرنے والے لوگ چونکہ ورڈ کو نہیں جانتے تو ان کے لیے اس کو سمجھنا اور عمل کرنا مشکل ہے، اس لیے مطالبہ ہوا کہ ایک آسان کورس بھی ہونا چاہیے۔
اس وجوہات کی بنا پر میں اس بارے میں سوچتا رہا ہوں، کافی سوچ بچار کے بعد یہ طے پایا ہے کہ اس کورس کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے۔ یہاں یہ بات ملحوظ رہے کہ ان تینوں لیولز میں صرف ورڈ پروسیسنگ پر بات نہیں کی گئی، بلکہ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کورس کرنے والے احباب کتابوں کو پرنٹنگ کے معیار کے مطابق تیار کرنا سیکھ جائیں اور اپنا کام شروع کرسکیں۔
کورس کے لیولز کی تفصیل یہ ہے:
1۔ پہلے کورس جو ابتدائی لیول کا ہوگا، اس میں ورڈ کی بنیادی معلومات، اردو کے لیے اس کا استعمال، اور دیگر بنیادی باتیں ڈسکس کی جائیں گی۔ اس کا خاکہ تیار ہوچکا ہے اور کورس کی ویڈیوز بھی بننا شروع ہوگئی ہیں۔ کورس کی قیمت 3000 رکھی گئی ہے۔
2۔ دوسرے نمبر پر انٹرمیڈیٹ لیول کا کورس تیار کیا جائے گا جس میں کتابوں کی تیاری سے متعلق درمیانے لیول کے مسائل کو بیان کیا جائے گا، جیسے کہ فہرست میں مزید کام کرنا، انڈیکس بنانا وغیر۔ یہ لیول فی الحال زیر غور ہے اور اس کے لیے مواد جمع کیا جارہا ہے۔
3۔ تیسرے نمبر پر ایڈوانسڈ لیول کورس ڈیزائن کیا جائے گا اور اس میں اسی لیول کی چیزیں بتائی جائیں گی۔ یہ لیول بھی ابھی ترتیب جارہا ہے۔
یہاں آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا آپ اس کورس میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ابھی سے آرڈر کریں اور خصوصی ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔

ابھی آرڈر بک کروائیں

Facebook Comments

جواب دیں