مائکروسافٹ ورڈ میں اردو/عربی نمبروں کا استعمال

مائکروسافٹ ورڈ کے اندر کام کرتے ہوئے کئی دفعہ انگریزی اعداد اور بہت دفعہ اردو یا عربی اعداد کی بھی ضورت پڑتی ہے۔ ورڈ یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ آپ ورڈ کی فائل میں صرف اردو اعداد استعمال کریں۔ یا صرف انگریزی اعداد استعمال کریں، یا ایک فائل میں دونوں اعداد استعمال کریں۔

آپ اوپر کی جانب بائیں طرف فائل/آفس بٹن پر کلک کریں۔
یہاں سے Options پر کلک کریں۔
کھلنے والی ونڈو سے Advance پر کلک کریں۔
نیچے سکرول کریں۔ اور Show Document Content عنوان کے ذیل میں Numerals کے سامنے آپ کو یہ آپشنز ملیں گے۔

1- Hindi
2- Arabic
3- Context
Hindi نمیرل منتخب کرنے پر فائل کے تمام اعداد اردو/عربی رسم الخط والے ہوجائیں گے۔
Arabic نمیرل منتخب کرنے پر انگریزی اعداد بن جائیں گے۔ اساتذہ بتاتے ہیں کہ جن اعداد کو انگریزی اعداد سمجھا جاتا ہے وہ اصل میں عربی اعداد ہیں۔ اس وجہ سے سے کمپیوٹر میں اسے Arabic نمیرل کہا جاتا ہے۔
تیسرا آپشن Context (سیاق وسباق) کی ضرورت ہمیں تب پڑتی ہے جب ہمارے ٹیکسٹ میں عربی اور انگریزی دونوں قسم کے اعداد ہوں۔ عربی اعداد لکھنے کے لیے ہم عربی کی بورڈ استعمال کریں گے۔ اور جو اعداد انگریزی کی بورڈ سے لکھے جائیں گے وہ انگریزی شکل میں ظاہر ہوں گے۔
تو یہ طریقہ مائکرو سافٹ ورڈ میں عربی اور انگریزی اعداد لکھنے کا۔ آپ کو اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو ضرور بتائیں۔

Facebook Comments

7 Comments

Add a Comment
  1. عطا رفیع صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آپ کی یہ کاوش قبل صد ستائش ہے امید کہ آپ اسے مزید آگے بڑھاتے رہیں گے۔آپ کا ویڈیو ٹیو ٹوریل انتہائی مفید ہے ۔اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

  2. وعلیکم السلام ورحمۃ اللّہ وبرکاتہ۔
    اس سلسلے کو ضرور جاری رکھیں گے ان شاءاللہ۔ بس آپ کا ساتھ رہے۔

  3. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
    عطا رفیع صاحب! امید کہ مزاج گرامی بعافیت ہونگے. آپ کے بلاگ سے ایم ایس ورڈ کے بارے میں سیکھسی کو ملا یقیناً آپ شکریہ کے مستحق ہیں. مجھےمثلا لکھنا ہے کہ مندرجہ بالا عبارت کی تشریح کرتے ہوئے مرمی، مقمق کی تعلیل کریں. یہ عبارت نستعلیق فونٹ میں رہتے ہوئے مرمی مقول کسی فونٹ میں نظر آئے اور اس کا کوئی مختصر شارٹ کٹ جیسا آپشن ہو تو ضرور بتائیں. کیونکہ عربی پرچہ جات اس طرح مخلوط عبارتیں بکثرت لکھنی پڑتی ہیں اور مینولی ایک ایک کو سلیکٹ کرکے فونٹ تبدیل کرنا نہ صرف دیر طلب ہوتا ہے بلکہ حد درجہ الجھن بھرا بھی ہوتا ہے.

  4. وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔
    پہلے یہ ویڈیو دیکھیں

    پھر یہ دیکھیں۔
    اس سے آپ کا کام ہو جائے گا۔

  5. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.
    برائے مہربانی ویڈیو کا نام لکھ دیں یا پھر ویڈیو کا لنک دیں کیونکہ کوئی لنک نہیں شو کر رہارہے

  6. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ. برائے مہربانی ویڈیو کا نام لکھ دیں یا پھر ویڈیو کا لنک دیں کیونکہ کوئی بھی لنک شو نہیں کر رہا ہے

جواب دیں