مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف

”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔
اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔
اس مجموعے میں تقریباً 1080 کتابیں ،اور ساڑھے تین لاکھ (3,50,000) کے قریب صفحات ہیں۔
یہ مجموعہ ایک مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کتابیں PDF فارمیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایف فارمیٹ کو پڑھنے کے لیے آپ کے پاس پی ڈی ایف ریڈر ہونا چاہیے۔ آپ مشہور پی ڈی ایف سوفٹویئرز (مثلاً ایڈوبی ریڈر، فاکْسِٹ ریڈر یا ایس ٹی ڈی یو سافٹویئر) میں سے کوئی ایک استعمال کرسکتے ہیں۔ مؤخر الذکر سائز میں چھوٹا، چلنے میں تیز اور استعمال میں آسان ہے۔

طریقہ کار

اگر آپ کے پاس WinRar سوفٹویئر ہے تو ٹھیک۔ نہیں، تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیجیے۔ ڈاؤنلوڈنگ میں آسانی کے لیے اس کے 20 حصے کیے گئے ہیں۔ ہر حصہ تقریباً 500 ایم بی کا ہے۔ سارا مواد ڈاؤنلوڈ کرکے کسی ایک فولڈر میں رکھیے۔
کسی بھی فائل پر رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کردیجیے۔ مواد جمع ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس میں کمپیوٹر کی رفتار کے اعتبار سے کچھ کم زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

جب سارا مواد باہر آجائے تو آپ کے سامنے دو فولڈرز ہوں گے، Utilities اور DarseNizami۔ یوٹیلیٹیز فولڈر کے اندر ایڈوبی ریڈر، تمام کتب کی فہرست ایکسل فائل میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور کچھ ہدایات ہیں۔
اور DARSENIZAMI فولڈر میں کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ فولڈر کھولیں۔

اس میں DARSENIZAMI ہی کے نام سے کیلیبر سوفٹویئر ہوگا۔ اسے کھولیں، تو بائیں جانب درجات کی ترتیب سے کتب اور ان کی شروح آپ کو منتظر ملیں گی۔

تصویر کو بڑا کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔

نوٹ: اس مجموعے سے صرف علمی استفادہ کرنا چاہیے۔ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا شرعاً واخلاقاً درست نہ ہوگا۔

مکمل فہرستِ کتب ڈاؤنلوڈ کریں۔ (فائل سائز 500 ک ب)

 

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

تمام پارٹس یہاں موجود ہیں، یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

مزید تفصیل کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں

Facebook Comments

57 Comments

Add a Comment
  1. ماشاء اللہ بہت زبردست کام کیا ہے۔ یہ ڈیٹا کب تک دستیاب ہوجائے گا۔ 11 جی بی بھی خاصا وقت لے گا۔

  2. بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ۔
    ڈیٹا اکثر اپلوڈ ہوچکا ہے، باقی جلد ہی کردیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔

  3. السلام علیکم
    خوب کام کیا ہے آپ نے۔ اس سے پہلے اس کا پتہ نہیں تھا۔ البتہ ایک جگہ سے سنا ضرور تھا۔ کیا اس میں موجود کتب کی مکمل فہرست مل سکتی ہے؟
    اس طرح معلوم ہوگا کہ کون سی کتب ہمیں ملیں گی جب ہم ڈاؤنلوڈ کریں گے۔
    احسن اقبال ملجی

  4. ان کتب کی سکینگ اور اس سافٹ ویر میں ترتیب مولانا علی زمان (گلستان جوہر ، کراچی) نے کی ہے کو کہ اب بھی جاری ہے

  5. اور الحمد للہ ہمارا اس سے ایک بہتر سافٹ ویر (مکتبہ جبریل) کے نام سے کام جاری ہے جس میں آپ کتب میں سرچ بھی کر سکتیں ہیں اور کئی خصوصیات کا حامل ہے

  6. @احسن اقبال ملجی
    بلاگ میں تشریف آوری کا شکریہ
    جی کتابوں کی فہرست خود اس مجموعے کے اندر بھی شامل ہے، اور اوپر پوسٹ کے اندر بھی شامل کی گئی ہے، اس کا سائز محض 500 کے بی ہے۔ یہ تمام کتب کی مکمل فہرست پیش کرتی ہے۔

  7. مکتبہ جبریل پر مولانا ذیشان صاحب کام کررہے ہیں؟ کیا آپ بھی ان کے ساتھ شامل ہیں؟ ان سے رابطہ ہے، اور مکتبہ جبریل (ٹیکسٹ بیسڈ) میرے استعمال میں بھی ہے۔

  8. یہاں لکہنے میں کافی مشکل ھورہی ہے۔ اس کو ڈاؤنلوڈ کرنے میں کتنا وقت لگے.
    عباس فہیم

  9. زبردست خدمت کی ہے آپ نے۔ میں اسے خود ڈاؤنلوڈ کرکے آگے تقسیم کروں گا۔

  10. ہمارے ہاں نیٹ کی رفتار کم ہے، 11 جی بی ڈاؤنلوڈ کرنا قریب قریب ناممکن ہے۔ کوئی اور صورت ہے یہ ڈیٹا حاصل کرنے کی۔

  11. جزاک اللہ خیراً۔ آپ کا عزم قابلِ داد وقابلِ تقلید ہے۔

  12. محترم یہ آپ کی انٹرنیٹ اسپیڈ پر منحصر ہے۔ جتنی زیادہ رفتار انٹرنیٹ کی ہوگی اتنی جلدی پارٹس ڈاؤنلوڈ ہوں گے۔

  13. ماشاء اللہ اللہ آپ کو اسکا اچھا بدلا دے اور علماء وطلبہ کیلئے آپ اسی طرح کام کرتے رہیں۔
    آپ قیمت کیا وصول کرتے ہیں؟

  14. جزاک اللہ خیراً۔
    یہ مواد ٹی سی ایس سے بھیجا جاتا ہے، اور علاقائی بنیادوں پر قیمتوں میں فرق ہے، اس لیے رقم متعین نہیں ہے۔ کراچی سے قریب کے علاقوں میں نسبتاً کم اور پھر درجہ بدرجہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

  15. اس کی قیمت کیا متعین کی گئی ہے؟ کیا آپ کے پاس اس کو بیچنے کا جواز ہے؟

  16. اس کی قیمت کیا متعین کی گئی ہے؟ کیا آپ کے پاس اس کو بیچنے کے مجاز ہیں؟

  17. ata rafi sahab mobile desakte ho ? india se
    whotsapp par madad chahta hu

  18. محترم بلاگ پر تشریف لانے اور لنک رپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔
    لنک اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔

  19. معذرت چاہتا ہوں، میں واٹس ایپ وغیرہ استعمال نہیں کرتا۔
    آپ رابطہ فارم پر کے ذریعہ مجھے پیغام بھیجیے، میں آپ سے میل پر رابطہ کرلوں گا ان شاء اللہ۔
    http://atarafi.blogspot.com/p/contact-form.html

  20. جزاک اللہ خیرا کافی محنت طلب کام کرکے علماء وطلبا کیلیے سہولیات میسر کی ہیں ایک ایسا کام جس کے ذریعے مجھ جیسا باد-سموم نسیم-جانفزا کی جھونکوں میں خود کو تبدیل ہوتا ہوا محسوس کررہاہے ماشااللہ

  21. جزاک اللہ خیراً۔ اصل کام تو سکیننگ کرنے والوں کا ہے۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔ ہم نے فقط سینگ کٹوائے ہیں۔ 🙂

  22. Ata Bhai this was my comment but don't know how sher ali name appeared. Just saw yesterday deeply & then posted it. Anyway be happy. This is mehmood ul Hassan

  23. سر آپ کی تشریف آوری اور رائے دہی کے لیے بہت بہت مشکور ہوں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ جزاک اللہ خیراً۔

  24. fb/mehfil pe apka deedar nahin hoparaha… mujhe kuchh bat krni h,email isharatan farham karden[spamming se bachne k liye]

  25. ماشاء اللہ بہت عمدہ
    اللہ کریم جزاء خیر عطا فرمائے ۔آمین

  26. ہر ایک پارٹ کے وزن کتنا ہے؟ یعنی کتنا میگا بائٹ ہے؟

  27. عطاء بھائی ایکسٹرک تو ایک فائل کو کرنا ہوگا یا سب کو
    AFZAL339

  28. افضل بھائی بلاگ میں خوش آمدید!
    کسی بھی ایک فائل کو ایکسٹریکٹ کریں گے تو ساری فائلیں ہوجائیں گی۔

  29. نعمان بھائی تشریف بلاگ میں تشریف آوری کے لیے بہت شکریہ۔
    جزاک اللہ خیراً۔

  30. assalamoalikum
    bhai kya pehly sab ko download karna hai us k baad extract karna hai?

  31. وعلیکم السلام!
    جی محترم! پہلے ڈاؤنلوڈ، پھر ایکسٹریکٹ۔ آپ چاہیں تو بذریعہ کوریئر بھی سارا ڈیٹا منگواسکتے ہیں۔

  32. جی محترم، آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم 16 جی بی کی یو ایس بی خریدتے ہیں، ڈیٹا کاپی کرکے روانہ کردیتے ہیں۔ ڈیٹا موصول ہونے پر صرف یو ایس بی کی قیمت اور کوریئر کا خرچہ بھجوادیا جاتا ہے۔ یہ سب قریباً 1000 روپے بنتے ہیں۔

  33. السلام علیکم!
    محترم! میں نے سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کر کے ایکسٹریکٹ بھی کر لیا ہے،لیکن DARSENIZAMI فولڈر میں جو کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ کھولا تو سافٹوئیر اوپن نہیں ہو رہا، بلکہ کچھ یوں لکھا ہوا آ جاتا ہےـ calibre.exe has stopped working تو برائے مہربانی کچھ راہنمائی فرما دیں۔شکریہ

  34. وعلیکم السلام
    محترم چیک کرلیں آپ کے پاس کوئی اینٹی وائرس تو انسٹالڈ نہیں؟ جو کیلیبر کی کسی فائل کو ریموو کررہا ہو۔ اگر ایسا ہے تو اینٹی وائرس روک کر دیکھیں۔
    ونڈوز زیادہ پرانی تو نہیں ہوگئی؟
    ہم نے اس پیکیج کو مختلف کمپیوٹرز پر چیک کیا ہے، نتیجہ 100 فیصد ہے۔

  35. الحمد للہ محترم!میرا مسئلہ حل ہو گیا ہے،دراصل میں نے ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کو دوسرے فولڈر میں cut کر کے رکھا تھا،جسکی وجہ سے سافٹوئیر اوپن نہین ہو رہا تھا،لیکن جب ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کودوبارہ پہلی جگہ CUT کر کے رکھا،تو سافٹوئیر اوپن ہو گیا ہے اور الحمدللہ اب زبردست چل رہا ہے۔

  36. السلام علیکم محترم!
    میں نے ایک دوست سے ایکسٹریکٹ شدہ مکتبہ یاسین لیا ہے،جو کہ مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر میں جو کیلیبر سوفٹویئر ہوتا ہے جسکے ذریعے وہ مکتبہ اوپن ہوتا ہے وہ DELETE ہو گیا ہے تو اب وہ DELETE FILE واپس لانے کا کوئی طریقہ ہے یا کوئی اور طریقہ ہو اس کو اوپن کرنے کا،تو راہنمائی فرما دیں،شکریہ

  37. آپ کی پسندیدگی اور توجہ کے لیے بہت شکریہ۔ دعاؤں میں یاد رکھیے۔

  38. آپ اپنے دوست سے کیلبر سوفٹویئر دوبارہ کاپی کرلیں، کتابوں کے فولڈر کو چھوڑ کر۔ اور تمام فائلوں کو ری پلیس کردیں۔

  39. assalam o alaikim
    ata bhai me ne dars e nizami ki books k collections download kie hen
    in ki quialiti bohot naqis he- compressed karne ki waja se to farq nahi aaya he

  40. or jo downlaoding links aap ne share kie hen wo bhi masla kar rahe hen

  41. aap karachi me kaha hote hen . apna pata bta den ta k me brah e rast usb me aap se ye data le sakun
    aap ki bohot meherbani hogi

  42. آپ نے اچھی بات پوچھی ہے۔ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ ہم اسے بیچتے نہیں ہیں، ”بھیجتے“ ہیں۔ اور اخراجات کے مد میں کچھ رقم وصول کی جاتی ہے۔ اگر کوئی ساتھی دستی (یو ایس بی یا ہارڈ ڈرائیو) میں حاصل کرنا چاہے تو یہ ڈیٹا مفت میں کاپی کردیا جاتا ہے۔ یو ایس بی کا قیمت اور کوریئر اخراجات لیئے جاتے ہیں۔

  43. اسعد سعید صاحب خوش آمدید!
    محترم آپ درست فرماتے ہیں کہ کوالٹی کم کی گئی ہے تاکہ سائز کم ہوسکے۔ سائز کم کرنے سے میرا نقطۂ نظر یہ تھا کہ ڈاؤنلوڈنگ آسان ہو اور پھر ٹیکسٹ ایسا ہو کہ صحیح طور پر پڑھا جاسکے۔ اس لیے سائز کم کیا ہے۔ اب اندازہ لگائیں کہ معارف القرآن مفتی صاحب رحمہ اللہ کی 1 جی بی تک سائز میں ہوتی ہے۔ کیونکہ ہر جلد تقریباً 250 ایم بی کی ہے، تو اسے چھوٹا کرنا ہی تھا۔ اس لیے کوالٹی اتنی زیادہ اچھی نہیں ہے البتہ استفادہ ضرور کیا جاسکتا ہے۔

  44. باقی لنک میں نے درست کردیئے ہیں، آپ دیکھ لیجیے۔
    رابطے کے لیے آپ رابطہ فارم استعمال کرلیں، جو اوپری جانب آپ کو ملے گا۔
    اپنا ای میل ایڈریس درست لکھیں تو میں خود آپ سے رابطہ کرلوں گا۔

  45. محترم آپ رابطہ فارم کے ذریعہ اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیجیے۔ میں رابطہ کرلوں گا۔ ایڈریس بھی لکھیے گا۔

  46. محترم، سی ڈی نہیں چاہیے، جب آپ سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرلیں تو winRar کے ذریعے ایکسٹریکٹ کرنا ہوگا۔ بس اتنا۔۔۔

  47. السلام علیکم!
    محترم! میں نے سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کر کے ایکسٹریکٹ بھی کر لیا ہے،لیکن DARSENIZAMI فولڈر میں جو کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ کھولا تو سافٹوئیر اوپن نہیں ہو رہا، تو برائے مہربانی کچھ راہنمائی فرما دیں۔شکریہ

  48. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔
    محترم کوئی میسج آرہا ہے تو وہ بتائیے۔
    بعض دفعہ اگر کمپیوٹر وائرس انفیکٹڈ ہو تو بھی سوفٹویئرز کام نہیں کرتے، اس صورت میں آپ کو دوبارہ ونڈوز کرنی ہوگی۔
    کسی اور کمپیوٹر پر ڈیٹا لے جاکر وہاں چلانے کی کوشش کریں۔ جو ڈیٹا آپ نے زپ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کیا ہے اسے کبھی ڈیلیٹ مت کیجیے گا، کیونکہ یہاں سے آپ کو مکمل ڈیٹا ملے گا۔

جواب دیں